تلنگانہ 11 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے نظام آباد میں پیش ائے انکاؤنٹر میں ہلاک شیخ ریاض کے گھر والوں کی مدد کے لیے حافظ محمد لئیق خان کی نمائندگی اور تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت
نے مرحوم کی بیوہ صنوبر ناظمین کو نظام آباد ٹمریز گرلز اسکول میں آؤٹ سورسنگ بنیاد پر ملازمت کے احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ خاندان کے لیے ڈبل بیڈ روم مکان کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اس پر شیخ ریاض کے گھر والوں نے حافظ محمد لئیق خان اور محمد علی شبیر سے اظہارِ تشکر کیا۔