the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ، 16 اگست (یو این آئی) بہار میں نتیش کابینہ میں منگل کو توسیع کی گئی اور 31 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا گورنر ہاؤس کے راجندر منڈپم میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں گورنر فاگو چوہان نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے 16، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے 11، کانگریس کے 02، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) سے ایک اور ایک آزاد امیدوار کو عہدہ و رازداری کا حلف دلایا گیا حلف لینے والوں میں جے ڈی یو کے وجے کمار چودھری، وجیندر پرساد یادو، اشوک چودھری،



شراون کمار، لیسی سنگھ، مدن ساہنی، سنجے جھا، شیلا منڈل، سنیل کمار، جینت راج اور زماں خان اور آر جے ڈی سے آلوک کمار مہتہ، تیج پرتاپ یادو، سریندر پرساد یادو، رامانند یادو، کمار سروجیت، للت یادو، سمیر کمار مہاسیٹھ، چندر شیکھر، انیتا دیوی، سدھاکر سنگھ، اسرائیل منصوری، شمیم ​​احمد، کارتکیہ سنگھ، سریندر رام، محمد شاہنواز اور جتیندر کمار رائے، کانگریس سے محمد آفاق عالم اور مراری گوتم، ہم پارٹی سے سنتوش سمن اور آزاد امیدوار سمیت کمار سنگھ شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.