: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/ 9 مارچ (ایجنسی)کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بینک دھاندلی کرکے بیرون ملک بھاگ جانے والے نیرو مودی اور وزیر اعظم نریندر مودی میں "غیر معمولی یکسانیت" بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مسٹر گاندھی نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا" بھگوڑے نیرومودی کا لندن کا ویڈیو دکھاتا ہے کہ اس میں اور اس کے بھائی
پردھان منتری مودی میں غیر معمولی یکسانیت ہے۔ انہوں نے کہا "دونوں نے ہندوستان کو لوٹا ہے اور دونوں مودی کہے جاتے ہیں ۔ دونوں کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہیں ۔ دونوں سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ دونوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خبروں کے مطابق پنجاب نیشنل بینک میں کروڑوں روپے کی دھاندلی کرنے والا ہیرا کاروباری نیرو مودی لندن میں ہے اور اپنا کاروبار چلارہا ہے۔