the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 فروری (یواین آئی) شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف جاری تشدد میں آج صبح بھی ضلع کے کئی علاقوں میں پتھراؤکے واقعات سامنے آئے جس سے حالات کشیدہ ہیں۔ اس میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ تشدد میں نیم فوجی دستوں اور پولیس کے کئی اہلکاروں سمیت 135 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پورے شمال مشرقی ضلع میں حکم امتناعی نافذ کردیا گیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے جاری حکم میں 'ہتھیار یا کسی بھی آگ لگانے والی اشیا پر پابندی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی فرقہ وارانہ طور پر حساس، اشتعال انگیز مواد لکھے جانے پر بھی پابندی ہے۔ اگر کوئی بھی شخص مذکورہ حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘‘۔
پولیس کے ایک افسر نے آج کہا کہ پیر کے روز موجپور ، گوكل



پوري اور جعفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں ہوئے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو معمولی پتھراؤ کے بعد پیر کے روز دن بھر پورے ضلع میں پرتشدد واقعات ہوئے۔ ایک شرپسند کھلے عام سڑک پر فائرنگ کررہا تھا۔ دکانوں میں آگ لگا دی گئی۔ ایک پٹرول پمپ کو بھی نذرآتش کر دیا گیا۔ گوکل پوری رات میں ٹائر مارکیٹ میں آگ لگا دی گئی جسے بجھانے میں فائربریگیڈ کے عملے کو سخت محنت کرنی پڑی ۔ پورے علاقے میں شام تک اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا لیکن رات بھر مختلف علاقوں اور گلیوں میں پتھراؤ کے واقعات پیش آئے ۔ دیر رات فسادیوں نے کچھ دکانوں میں لوٹ مار بھی کی۔
جعفرآباد کے تشدد زدہ علاقوں میں تین صحافی پھنس گئے تھے جسے بارہ بجے رات کے بعد پولیس نے بحفاظت باہر نکالا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.