ذرائع:
حیدرآباد: شادی کے محض تین ماہ بعد ایک نو بیاہتا دلہن کے خودکشی کر لینے کا افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موسیٰ پیٹ علاقے میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق چندن جیوتی کی شادی
تین ماہ قبل یشونتھ سے ہوئی تھی تاہم شادی کے بعد سے میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہی حالات کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر چندن جیوتی نے خودکشی کر لی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی نعش کا معائنہ کیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔