ذرائع:
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے انسانی حقوق کے کارکن عمر خالد کو ایک خط لکھا ہے، جو دہلی تشدد سازش کیس میں یو اے پی اے کے تحت الزامات کا سامنا کرتے ہوئے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔یہ خط اس روز منظرِ عام پر آیا جب ممدانی نے نیویارک کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وہ تاریخ میں اس منصب پر فائز ہونے والے پہلے مسلم میئر اور کئی نسلوں میں سب سے کم عمر میئر
ہیں۔ عمر خالد کے دوستوں نے اس خط کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
خط میں ظہران ممدانی نے لکھا
> عزیز عمر، میں اکثر تمہاری اس بات کو یاد کرتا ہوں کہ دل میں رنج، غصہ اور ناانصافی کی کڑواہٹ کو جمع نہیں ہونے دینا چاہیے، اور یہ بھی کہ انسان کو ان احساسات کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے۔ تمہارے والدین سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہم سب تمہیں یاد کر رہے ہیں۔انہوں نے خط کے اختتام پر کہا: “ہم سب تمہیں یاد کر رہے ہیں۔”