: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 26 اپریل (یو این آئی ) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈ رو کانگریس کے سینئر رہنماراہل گاندھی نے ایک نئی طرز سیاست کی ضرورت پر زور دیا ہے ، جو ملک اور دنیا بھر میں عوامی مسائل کو سمجھتے ہوئے غصے ، خوف اور نفرت کا محبت اور خلوص سے مقابلہ کر سکے۔ وہ حیدر آباد میں جاری بھارت سمٹ سے خطاب
کر رہے تھے۔ انہوں نے دنیا بھر میں ایک عالمی ترقی پسند تحریک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری سیاست بنیادی طور پر تبدیل ہو چکی ہے اور اب ایک نئی طرز سیاست تشکیل دینا ضروری ہے۔ اپنی کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل یا ترا کے تجربات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو سننے کی اشد ضرورت ہے۔