the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئی) نئے الیکشن کمشنر راجیوکمار نے منگل کے روز عہدہ سنبھال لیا وزارت خزانہ کے سابق سکریٹری مسٹر کمار کو مسٹر اشوک لواسہ کی جگہ نیا الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے غور طلب ہے کہ مسٹر لواسہ نے گذشتہ دنوں استعفیٰ دیا تھا اور وہ منیلا میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر مقرر کیے گئے تھے۔
مسٹر کمار 1984 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور جھارکھنڈ کے علاوہ مرکز کی مختلف وزارتوں میں



اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ مسٹر کمار پبلک انٹرپرائیزز سلیکشن بورڈ کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ وہ وزارت خزانہ کے سکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد الیکشن کمشنر مقرر کیے گئے ہیں۔
مسٹر کمار 19فروری 1960 میں پیدا ہوئے۔ وہ وزارت خزانہ کے علاوہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت، وزارت جنگلات اور بینکنگ سیکٹر میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اس طرح انہوں نے 36 برس تک اپنی خدمات دی ہیں۔ وہ موسیقی میں بھی خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.