the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،11ستمبر(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی نئے ہندوستان ، نئی توقعات ، نئی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ ہے اور یہ 21 ویں صدی کے ہندوستان کو ایک نئی سمت دینے جا رہی ہے قومی تعلیم پالیسی (این ای پی) 2020 کے تحت’اکیسویں صدی میں اسکولی تعلیم ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ آج ہم سب ایک ایسے لمحے کا حصہ بن رہے ہیں جو ہمارے ملک کے مستقبل کی تعمیر کی بنیاد رکھ رہا ہے جس میں نئے دور کی تخلیق کے بیج پڑے ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی اکیسویں صدی کے ہندوستان کو ایک نئی سمت دینے جا



رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں دنیا کا ہر خطہ بدلا ہے ، ہر نظام بدلا ہے۔ ان تین دہائیوں میں ہماری زندگی کا شاید ہی کوئی پہلو ہو جو پہلے کی طرح ہو ، لیکن وہ شاہراہ جس پر چلتے ہوئے سماج مستقبل کی طرف بڑھتا ہے ، ہمارا تعلیمی نظام ، وہ اب بھی پرانی طرز پر چل رہا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی نئے ہندوستان ، نئی توقعات ، نئی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ اس کے پیچھے گزشتہ 4-5 سال کی محنت شاقہ ہے ، ہر میدان ، ہر صنف ، ہر زبان کے لوگوں نے دن رات اس پر کام کیا ہے لیکن یہ کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.