the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،23جون(یواین آئی)کانگریس نے حکومت پر کوویڈ 19 سے نمٹنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بد انتظامی کی وجہ سے ملک اس وبا کی شدید زد میں ہے اور اسی دوران چین سرحد پر اس سے بڑا بحران کھڑا ہوگیا ہے جس سے احتیاط سے نہیں نمٹا گیا تو حالات بہت نازک جائیں گے۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کوویڈ 19 ,چین سرحد پر دراندازی اور دیگر مسئلوں پر منعقد پارٹی کی سپریم، کانگریس ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ کوویڈ 19 سے نمٹنے میں ناکام رہی حکومت نے لوگوں کو ان کے حال پر ہی چھوڑ دیا ہے۔اس وبا سے نمٹنے میں سامنے



آئی حکومت کی بدانتظامی ملک کےلئے خطرناک ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ اسی دوران نیا بحران چین سرحد پر پیدا ہوا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت سفارتی سطح پر غوروخوض کرکے اس بحران کے حل کےلئے مضبوط اور سلجھی ہوئی پہل کرے گی اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کےلئے سمجھداری سے قدم اٹھائے گی۔
سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ یہ حکومت کوویڈ 19 سے ہمت اور موثر طریقے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے اور اب ملک کے سامنے اس سے بڑا بحران چین سرحد پر پیدا ہوگیا ہے۔یہ بہت نازک معاملہ ہے اور اس سے نمٹنے کےلئے حکومت کو سنجیدہ اور موثر کوشش کرنی ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.