ذرائع:
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار خرابی صحت سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شدید کھانسی اور گلے میں درد کی شکایت کے باعث انہیں پونے کے روبی ہال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس وقت وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ شرد پوار کی صحت کی حالت سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔ان کی بیٹی اور رکنِ پارلیمنٹ سپریا سولے نے بتایا کہ شرد پوار گزشتہ چند
دنوں سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے، اسی لیے بہتر علاج کی خاطر انہیں پونے لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں شرد پوار کے بھائی کے بیٹے اجیت پوار ایک ہوائی حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی وجہ سے شرد پوار، اجیت کے اہلِ خانہ کی جانب سے منعقد کی گئی رسموں میں بھی شرکت نہیں کر سکے۔ ماضی میں شرد پوار منہ کے کینسر میں مبتلا ہو چکے تھے تاہم متعدد سرجریوں کے بعد وہ اس مرض سے صحت یاب ہو گئے تھے۔