: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بہار کے ضلع نوادہ میں پیش آئے دل دہلا دینے والے ہجومی تشدد کے واقعہ میں 35 سالہ محمد اطہر حسین چھ دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد مقتول کی اہلیہ نے 10 نامزد اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، جبکہ پولیس اب تک چار ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے اور مزید گرفتاریوں کیلئے کارروائی جاری ہے۔اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مجلس کے ترجمان عادل حسین نے بہار کے چیف
منسٹر نتیش کمار، ڈپٹی چیف منسٹر سمرت چودھری اور محکمہ داخلہ بہار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ماب لنچنگ میں ملوث تمام ملزمین کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرحوم محمد اطہر حسین کے گھر والوں کو مناسب مالی معاوضہ فراہم کیا جائے، خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے اور اس سنگین ماب لنچنگ کیس میں تیز رفتار عدالتی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے اور ایسے واقعات کا سدِ باب ہو۔