: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنڈی گڑھ، 30 ستمبر (یو این آئی)پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کی درخواست پرنوجوت سنگھ سدھو آج تقریباً تین بجے چنڈی گڑھ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ کھل کر بات کریں گے انہوں نے آج ٹویٹ کیا اور بتایا کہ وہ آج وزیراعلیٰ کی دعوت پر آج چنڈی گڑھ جا رہے ہیں وہ مل کر اپنے دل کی بات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ اپنی شکایات کو دور کریں گے کل انہوں نے
سوشل میڈیا پر لائیوہوکر اپنے استعفیٰ کی اصل وجہ بتائی تھی ، جس میں کچھ داغی وزراء اور افسران کو ذمہ داری سونپے جانے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سچ اور حق کے لیے ایک طویل لڑائی لڑتا آرہا ہوں ان سےبالکل سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ ایسے سسٹم کودوبارا کھڑانہیں کیا جاسکتا، اس لئے لڑوں گا اوراڑوں گا بھی ، چاہے اس کے لئے کتنی بھی بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔