: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے مجرمانہ قتل کیس میں ایک سال قید کی سزا سنائی جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ نے عدالت عظمیٰ کے 2018 کے فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد سزا میں اضافہ کرنے کا حکم دیا۔ بنچ نے سدھو کو یہ سزا متوفی کے اہل خانہ کی طرف سے دائر نظرثانی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد سنائی ہے۔ پنجاب کے پٹیالہ کے رہنے والے گرنام سنگھ کے اہل خانہ نے
اپنی درخواست میں عدالت سے سزا میں اضافے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ سدھو کو صرف 1000 روپے کے جرمانے پر رہا کرنا ناکافی ہے۔
سپریم کورٹ نے 25 مارچ کو سزا میں ترمیم کی درخواست پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
یہ معاملہ 1988 کا ہے جب 65 سالہ گرنام سنگھ کی موت اس وقت ہوئی جب سدھو اور دیگر نے سڑک پر لڑائی میں اسے گھونسا مارا۔ متاثرہ فریق کی طرف سے یہ الزام لگایا گیا تھا کہ سدھو کی طرف سے گھونسے مارنے سے گرنام کی موت ہوئی ہے۔