ذرائع:
ملک بھر میں سویگی، زومیٹو، زیپٹو، بلنکٹ، ایمیزون اور فلپ کارٹ سے وابستہ گیگ ورکرز نے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یہ احتجاج انڈین فیڈریشن آف ایپ بیسڈ ٹرانسپورٹ ورکرز اور تلنگانہ گیگ اینڈ پلیٹ فارم ورکرز یونین کی
قیادت میں ہو رہا ہے۔
ورکرز کا کہنا ہے کہ کام کے اوقات میں اضافہ، اجرتوں میں کمی اور تحفظ کی کمی کی وجہ سے انہیں ہڑتال پر جانا پڑا۔ مطالبات میں دس منٹ کی ڈیلیوری نظام کی منسوخی، منصفانہ اجرت، شفاف مراعات، صحت بیمہ، سماجی تحفظ، آئی ڈی بلاکنگ اور جرمانوں کا خاتمہ، اور مناسب آرام کے اوقات شامل ہیں۔