ذرائع:
تلنگانہ میں 28 مارچ 2026 کو نیشنل لوک عدالت کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں دیوانی اور قابلِ مصالحت فوجداری مقدمات کا تصفیہ کیا جائے گا۔ یہ عمل ہائی کورٹ سے لے کر تعلقہ سطح تک تمام عدالتوں میں
ہوگا۔لوک عدالت میں کوئی فیس نہیں لی جاتی، اور اگر مقدمہ یہیں حل ہو جائے تو کورٹ فیس بھی واپس کر دی جاتی ہے۔ اس کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے زیرِ التواء یا پری لٹیگیشن مقدمات کو آسانی سے حل کروائیں۔