دہلی 16 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پانچ دیگر کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے چلائے جا رہے منی لانڈرنگ کیس کا نوٹس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ مرکزی ایجنسی اس
معاملے میں اپنی جانچ جاری رکھ سکتی ہے۔ بار اینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق، راؤز ایونیو کورٹ کے اسپیشل جج وشال گوگنے نے کہا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ای ڈی کی جانب سے دائر کی گئی شکایت قابلِ سماعت نہیں ہے، کیونکہ یہ معاملہ ایف آئی آر پر مبنی نہیں بلکہ ایک خانگی شکایت کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔