معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے بی جے پی پر اپنے نظریات اور پالیسیوں سے اتفاق نہ کرنے والوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کے احتجاجی طلبہ کی حمایت کی ہے۔ فیس بک پر جاری ویڈیو میں نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد بی جے پی اختلاف کرنے والوں سے انتقام
لے رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کو انتظامیہ سے جوابدہی کا مطالبہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے گئے، ان کی نگرانی کی گئی، دھمکیاں دی گئیں اور ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فلم سازوں کو خوف زدہ کرکے سچ بیان کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ نصیرالدین شاہ نے باشعور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ طلبہ کے مطالبات کی حمایت کریں۔