the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بھونیشور، 6 مئی (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ’فانی ‘ طوفان سے نمٹنے کے لئے اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کی تعریف کرتے ہوئے مرکز کی جانب سے ایک ہزار کروڑ روپے کی مزید امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر مودی نے پیر کو گورنر نگیش لال جوشی، مسٹر پٹنائک اور مرکزی وزیربرائے تیل اور قدرتی گیس دھرمیندر پردھان کے ساتھ فانی سے متاثر ہ اڈیشہ کے علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ۔ فضائی جائزے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مسٹر مودی نے کہا کہ مرکز پہلے اڈیشہ کو 381 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر چکا ہے۔ ریاست کو ایک ہزار کروڑ روپے مزید دئے جائیں گے۔ فضائی جائزے کے علاوہ مسٹر مودی نے وزیر اعلی اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات کر صورتحال کا جائزہ بھی لیا ۔
انہوں نے فانی طوفان سے مرنے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے دودو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ مسٹر مودی نے کہا’’ریاستی اور مرکزی حکومت نے اچھا تال میل بناکر کام کیا۔ اڈیشہ کے لوگوں نے جس طرح ہر ہدایات کی پیروی کی، میں نے اس کی بھی تعریف کرتا ہوں۔ فانی سے ریاست میں 38 افرادکی موت ہوئی ہے‘‘۔
مسٹر مودی نے کہا ’’نوین بابو نے اچھا کام کیا ہے۔بارہ لاکھ افراد کو نکالا گیا اور 26 لاکھ افراد کو پیغام کے ذریعے آگا ہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے تھے‘‘۔
واضح ر ہے کہ اقوام متحدہ نے بھی فانی طوفان سے نمٹنے کے لئے حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ عام طور پر لوگوں سے گھر خالی کرنے کے لئے کہا جاتا ہے تو وہ ایسا نہیں کرتے ہیں۔ اس مرتبہ ریاست کے لوگوں اور ماہی گیروں نے بہترین کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نقصانات کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے مرکز کی ایک ٹیم بھی یہاں آئے گی ۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.