T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی سیلف انیومریشن مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں ہاؤس لسٹنگ اور ہاؤسنگ آپریشنز شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ یہ پہلی مردم
شماری ہے جس میں ڈیٹا جمع کرنے کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عوام کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ خود اپنے گھرانوں کی تفصیلات درج کریں۔
نریندر مودی نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود اپنے گھریلو کوائف درج کریں اور مردم شماری کے اس عمل میں بھرپور حصہ لیں۔