the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 2 مارچ (یواین آئی) سپریم کورٹ نے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا سانحہ کے گنہگار پون کی سزائے موت کے حوالہ سے دائر كيوریٹو پٹيشن (اصلاحی درخواست) پیر کو مسترد کر دی۔
جسٹس این وی رمن، جسٹس ارون مشرا، جسٹس آر ایف نریمن، جسٹس آ ر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن کی آئینی بنچ نے پون کی كيوریٹو پٹيشن مسترد کر دی۔
پون کی جانب سے وکیل اے پی سنگھ نے یہ درخواست دائر کی تھی۔
اس کیس کے تین دیگر گنہگاروں کی كيورٹیو پٹيشن اور رحم کی عرضیاں پہلے ہی مسترد ہو چکی ہیں



۔
دارالحکومت کے جنوبی دہلی میں نربھیا کے ساتھ 16 دسمبر 2014 کو چلتی بس میں اجتماعی آبروریزی کی گئی تھی، اور اس کوسڑک پر پھینک دیا گیا تھا۔ بعد میں اسے سنگاپور کے ملکہ الزبتھ اسپتال ایئر لفٹ کرکے لے جایا گیا جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔
اس واقعہ میں چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس میں ایک م نابالغ تھا، جسے تین سال کے لئے اصلاحی ہوم میں بھیجا گیا تھا۔ ایک ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خود کشی کر لی تھی۔ چار دیگر ملزمان - مکیش، اکشے، ونے اور پون کو پھانسی کی سزا ملی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.