حیدرآباد: نامپلی حلقہ کے مجلسی رکنِ اسمبلی ماجد حسین نے رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر باغ عام کی شاہی مسجد میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں کارپوریٹر محمد عارف، جی ایچ ایم سی، واٹر بورڈ کے عہدیداران، اقلیتی بہبود محکمہ کے ذمہ داران اور شاہی مسجد باغ عام کے امام و خطیب مولانا احسن الحمومی شریک تھے
اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران مصلیوں کو درپیش سہولتوں، انتظامی تیاریوں اور بنیادی ڈھانچے کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی ماجد حسین نے بتایا کہ یہ تمام اقدامات حیدرآباد کے رکنِ پارلیمنٹ اور صدر مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایات کے مطابق کیے جا رہے ہیں اور تمام متعلقہ محکمے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔