تلنگانہ 25 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) نامپلی میں پیش آئے ایک شدید آتشزدگی کے حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔اس واقعہ پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر نے مہلوکین کے اہلِ خانہ کے لیے فی کس پانچ
لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹر ہری چندنا کو فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دیابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دکان کے مالک کی لاپرواہی ہی اس المناک حادثے کی اصل وجہ تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔