مجلس کے دارالسلام میں نامپلی کے رکنِ اسمبلی مجلس مقجد حسین نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ (CMRF) کے تحت مستحقین میں امدادی چیکس تقسیم کیے ۔اس موقع پر مجموعی طور پر 38 مستحق افراد کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت مالی امداد فراہم کی گئی۔ تقسیم کیے گئے 38 چیکس کی مجموعی رقم 15 لاکھ 80 ہزار 38 روپے بتائی گئی۔رکنِ اسمبلی
ماجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے CMRF کے ذریعے غریب، بیمار اور ضرورت مند افراد کو فوری راحت فراہم کی جا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مستحقین تک امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔تقریب میں پارٹی کے قائدین، کارکنان اور مستحق خاندانوں کی بڑی تعداد موجود رہی، جنہوں نے اس امدادی اقدام پر حکومت اور مجلس قیادت کا شکریہ ادا کیا۔