نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے یمن میں قتل کی مجرم قرار دی گئی کیرالہ کی نرس نمیشا پر یا کو پھانسی سے بچانے کی کوشش کے تحت جمعہ کو سیو نمیشا پر یا انٹر نیشنل ایکشن کو نسل کو اُس کی درخواست پر مرکزی حکومت سے رابطہ کرنے کی اجازت دے دی جسٹس و کرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتہ کی ڈویژن بنچ نے کو نسل کی طرف سے دائر ایک رٹ پیٹیشن پر اجازت دینے سے متعلق حکم دیا۔
کو نسل نے عدالت عظمیٰ کے
سامنے ایک عرضی دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ اس کے کچھ ارکان اور کیرالہ کے سنی اسلامی رہنما کنتھا پورم اے پی کے نمائندے ابو بکر مسلیار متاثرہ خاندان سے ملنے اور نمیشا کی رہائی کے لیے بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے یمن جانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے مرکزی حکومت سے اجازت لینی ہو گی۔ انہوں نے دلیل دی کہ یمن میں ہندوستانیوں کے سفر پر پابندی ہے۔ ایسے میں کوئی بھی ہندوستانی مرکزی حکومت کی اجازت کے بغیر یمن نہیں جاسکتا۔