: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چئنی/27اپریل(ایجنسی) مدراس ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی قتل کی سازش میں شامل اور اس معاملے میں جیل میں بند نلنی سری ہرن کی قبل از وقت رہائی کی عرضی کو آج مسترد کردیا۔نلنی نے جیل میں 25
سال کی سزا بھگتنے سے متعلق اصول کی بنیاد پر قبل از وقت رہائی کے لئے عرضی دائر کی تھی۔
جسٹس کے کے ششی دھرن اور جسٹس آر سبرامنیم کی بنچ نے یہ کہتے ہوئے نلنی کی عرضی مسترد کردی کہ معاملہ پہلے سے سپریم کورٹ میں ہے اس لئے ہائی کورٹ اس میں مداخلت نہیں کرے گا۔