تلنگانہ 22 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچے جانے کے واقعہ کے خلاف تلنگانہ کے شہر نلگنڈہ میں جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں اقلیتی طبقات، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے مظاہرین کلاک ٹاور سرکل پر جمع ہوئے اور اس
واقعہ کو خواتین کی عزت و وقار اور مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اکبر خان نے کہا کہ حجاب کھینچنا پورے سماج کی توہین ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر نتیش کمار فوری طور پر عوامی سطح پر معافی مانگیں، اور واضح کیا کہ یہ احتجاج صرف مسلم خواتین نہیں بلکہ ملک کی ہر خاتون کے وقار کے تحفظ کے لیے ہے۔