the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امراوتی17؍اکتوبر(ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اے پی کی جامع ترقی کیلئے پابند عہد ہے تاہم وزیراعلی این چندرابابونائیڈو ریاست کو خصوصی درجہ کے نام پر ہنگامہ کھڑا کر رہے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع کے قریب ریڈی پالم میں بی جے پی اے پی یونٹ کے ہیڈ کوارٹرس کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خصوصی درجہ کے نام پر دھوکہ دینے کا وزیراعلی چندرابابو پر الزام لگایا ۔

انہوں نے کہاکہ وہ یہ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ تلگودیشم این ڈی اے سے کیوں باہر نکل گئی؟کیونکہ مرکز نے کھلے دل سے اے پی کے لئے بہت کچھ کیا ہے ۔چاہے تلگودیشم پارٹی ، این ڈی اے میں



رہے یا نہ رہے لیکن مرکزی حکومت اس ریاست کے لئے مدد کرے گی۔انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ کیوں اے پی ، ریاست کو خصوصی درجہ کے لئے مصر ہے۔14ویں فائنانس کمیشن کے ذریعہ ریاست کو 2,06,910کروڑ روپئے دیئے گئے اور خسارہ گرانٹ کے طورپر 22,130کروڑروپئے ریاست کو دیئے گئے ہیں۔ریاست کی تقسیم پر پہلے ہی 4170کروڑروپئے اور 3979کروڑروپئے کی رقم جاری کردی گئی ہے۔


انہوں نے اس موقع پر وزیراعلی چندرابابو نائیڈو پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ وینٹی لیٹر لگاتے ہوئے کانگریس پارٹی کو زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔سنگھ نے تلگو دیشم سربراہ کو مشورہ دیا کہ جال میں پھنسنے سے پہلے کانگریس پارٹی کی تاریخ پر نظر ڈالیں ۔ کانگریس نہیں بچ پائے گی یو پی اے غیر کارکرد اثاثہ بن گیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.