: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اشفاق اللہ خان ایک سچے محب وطن اور شاعر تھے۔ ان کی تحریر اور جرات نے لاکھوں لوگوں کو
متاثر کیا۔ قوم ان کی عظیم قربانی کی مقروض ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ،’میں کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر ملک کی آزادی کے لیے عظیم قربانی کے لیے مشکورانہ سلام کرتا ہوں۔ ان کی شاعری نے اہل وطن کے دل کو چھو لیا ، ان کی حب الوطنی کو بیدار کیا۔ ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا‘۔