the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے باشندوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے اور ملک میں امن، ترقی اور ہم آہنگی کی دعا کی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے یوم آزادی کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملک 74 ویں جشن آزادی منا رہا ہے۔ آزاد ہندوستان کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے افراد کو ان کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کرنا سچی خراج عقیدت ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر ملک میں امن، ہم آہنگی اور ترقی کی دعا بھی کی۔
مسٹر نائیڈو نے کہا،’میں یوم آزادی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دیتا



ہوں۔ آج ملک اپنا 74 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ آزاد ملک اور محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے لاتعداد آزادی کے متوالوں کو میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے افراد کو یاد کیا جانا چاہیے۔
نائب صدر نے کہا،’آزادی کے مجاہدین کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کرکے ہمیں انھیں معنیٰ خیز خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔ اس یوم آزادی کے موقع پر ہم متحد، خوشحال، ہمہ جہتی، پرامن قوم کے تئیں پابند عہد ہونے کا اعادہ کریں جہاں ایک ارب سے زیادہ افراد کے خواب پوار ہو سکیں‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.