ذرائع:
مہاراشٹر کی ناگپور خصوصی عدالت نے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ آزاد صحافی رِجاز صدیق کو تقریباً 18 ماہ کی قید کے بعد یو اے پی اے کی دو دفعات 38 اور 39 کے تحت عائد الزامات سے بری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے 20 نومبر 2026 کو
مہاراشٹر اے ٹی ایس کی جانب سے درج کردہ مقدمے میں انہیں یو اے پی اے کے سنگین الزامات سے راحت دی، تاہم بی این ایس کی دفعات 152 اور 353(1) کے تحت فردِ جرم عائد کر کے مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔ یو اے پی اے دفعات ہٹنے کے باوجود رِجاز صدیق کو فوری طور پر ضمانت نہیں ملی ہے اور ان کی درخواستِ ضمانت پر آئندہ سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے میں مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مکتوب میڈیا اور کاؤنٹر کرنٹس جیسے اداروں کے لیے رپورٹنگ کرنے والے رِجاز کو مئی 2025 میں کالعدم تنظیموں سےروابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔