: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ٹی ڈی پی سربراہ نے اے سی بی کورٹ کے جج کو لکھا مکتوب
امراوتی : ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نے وجئے واڑہ میں اے سی بی کورٹ کے جج کو ایک مکتوب لکھا ہے کہ راجہ مہندرا ورم سنٹرل جیل میں ان کی سیکورٹی کو شدید خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں موجود جملہ 2 ہزار 2 سو قیدی ہیں۔ جن میں7سو50 قیدیوں کو انسداد منشیات ایکٹ (این ڈی پی ایس) کے تحت سزا سنائی گئی اور وہ ان کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
چندرابابو نے بتایا کہ مشرقی گوداوری ضلع کے ایس پی اور جیل حکام کو نامعلوم افراد کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ ماؤئسٹوں نے مجھے
قتل کرنے کی سازش کی ہے اور اس سازش کو انجام دینے کے لئے کروڑوں روپیوں کی لین دین ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پولیس نے ابھی تک اس معاملے کی تحقیقات نہیں کی ہیں اور ناخوشگوار واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی ہیں۔جوکہ انتہائی تشویشناک ہے۔ چندرا بابو نے وہ خط جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے لکھاہے۔ ٹی ڈی پی سربراہ نے خط میں انکی کی گرفتاری سے قبل وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈروں کی جانب سے کئے گئے حملے اورانکی گرفتاری کے بعد جیل میں پیش آنے والے واقعات کو بیان کیا۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ زیڈ پلس وہ زمرہ کی سیکورٹی میں ہے، اس کے باوجود جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔