: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/6جنوری(ایجنسی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے کہا ہے کہ باخبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ مودی حکومت تین طلاق بل راجیہ سبھا میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اب آرڈی نینس کے ذریعہ اس قانون کو نافذ کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہے تو اس سے مودی حکومت کی ڈکٹیٹر شپ ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بل راجیہ سبھا میں زیر التوا ہے اور راجیہ سبھا میں
پاس ہونے کا انتظار کرنا چاہئے اور اس طرح آر ڈی نینس کے ذریعہ اس قانون کو مسلمانوں پر زبردستی تھوپنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اس بل کے سلسلے میں مسلمانوں میں زبردست اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے اور حکومت کو مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہے اور بل پیش کرنے سے پہلے مسلم پرسنل لا بورڈ سے صلاح و مشورہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم پرسنل لا بورڈ مسلمانوں کے عائلی امور کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔اس کو نظر انداز کرنا نہیں چاہئے تھا۔