: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ، 13اگست(یو این آئی) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی صدر اور بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن اختر الایمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بہار میں ایک مسلمان کونائب وزیر اعلی بنایا جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا- انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا جس بڑی پارٹی سے گٹھ بندھن کرکے نتیش
کمار نے بی جے پی کو ہٹاکر حکومت کی تشکیل کی ہے اس گٹھ بندھن کو ایک بڑی پارٹی بنانے میں مسلمانوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے لہذا بڑی نمائندگی اس کا استحقاق ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ایک مسلمان کو ڈپٹی سی ایم کا عہدہ دیا جائے اسکے علاوہ انہوں نے آبادی کے حساب سے نمائندگی دینے کی مانگ کرتے ہوئے 12 مسلم وزیر بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا-