ممبئی 2 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) بمبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ مسلمانوں کے لیے تعلیمی شعبے میں 5 فیصد ریزرویشن ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر اپنا
تفصیلی جواب داخل کرے۔عدالت نے حکومت سے اس معاملے پر حلف نامے کی صورت میں جواب طلب کیا ہے، جس میں پالیسی فیصلے کی قانونی اور آئینی بنیادوں کو واضح کیا جائے گا۔ درخواست میں حکومت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔