: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 14 اگست (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو ملک کے باشندوں سے دیسی مصنوعات کو اپنانے اور بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عہد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی سہولیات تک مساوی رسائی ملنی چاہئے آل انڈیا ریڈیو اور دور درشن پر 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر
ملک سے اپنے روایتی خطاب میں صدر جمہوریہ نے اقتصادی ترقی کو سماجی ترقی اور غربت کے خاتمے جیسے اہداف کے نقطہ نظر سے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے آزادی کے بعد خود کفیل ملک بننے کی طرف بہت ترقی کی ہے اور ملک اس وقت مضبوط گھریلو مانگ کے ساتھ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے اور افراط زر کی شرح کم ہے۔