ذرائع:
وزیر سیول سپلائز اتم کمار ریڈی نے تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے انعقاد کے تعلق سے ایک اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں بلدی انتخابات منعقد ہوں گے اور تین دن کے اندر انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے
گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تمام بلدیات کو ترقی دی جائے گی۔ عوامی حکومت کے تحت عوام کو باریک چاول فراہم کئے جا رہے ہیں اتم کمار ریڈی نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس حکومت کے دس سالہ دور میں ایک بھی نیا راشن کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ریاست میں ایک بار پھر کانگریس پارٹی اقتدار میں آئے گی۔