ذرائع:
تلنگانہ بی جے پی کے صدر رام چندر راؤ نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی۔ جنا سینا سے اتحاد سے متعلق کل دیے گئے بیان کے بعد، آج انہوں نے بلدی انتخابات میں پارٹی کی حکمتِ عملی پر پوری طرح وضاحت کر دی۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام چندر راؤ نے کہا کہ اگر کوئی بی جے پی کی حمایت
کرنا چاہے تو اس کا خیرمقدم ہے، تاہم پارٹی اپنے بل بوتے پر میدان میں اترے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی بڑھتی مقبولیت کو کانگریس اور بی آر ایس برداشت نہیں کر پا رہی ہے، اسی وجہ سے وہ پارٹی پر تنقید کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں بی جے پی امیدواروں نے بہتر نتائج حاصل کئے ہیں اور اسی حوصلے کے ساتھ بلدی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔