تلنگانہ 13 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ بلدی انتخابات کے عمل میں تیزی آ گئی ہے اور انتخابی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجلاس، ضلع کلکٹروں اور میونسپل کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس بھی منعقد کی جا چکی ہے۔ میونسپل انتخابات کے لیے وارڈ واری فائنل ووٹر فہرست جاری کر دی گئی ہے۔انتخابات ہونے والی 117 بلدیات اور 6 میونسپل کارپوریشنوں میں مجموعی طور پر 52 لاکھ 43 ہزار 23
ووٹرس ہیں، جن میں 26 لاکھ 80 ہزار 14خواتین، 25 لاکھ 62 ہزار 369مرد اور 640دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشن واری مسودہ ووٹر فہرست منگل کے روز جاری کی جائے گی۔میونسپل کارپوریشنوں میں 2011 کی مردم شماری کے مطابق آبادی 57,41,111 ہے، جن میں ایس ٹی 2,46,764 اور ایس سی 7,75,653 افراد شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ایس سی اور ایس ٹی ریزرویشن 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر طے کی جائے گی، جبکہ بی سی ریزرویشن صرف ڈیڈیکیشن کمیشن رپورٹ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی۔