تلنگانہ 3 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے لئے 11 یا 20 جنوری تک انتخابی نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسی کے مطابق ریاستی حکومت اور تلنگانہ ریاستی الیکشن کمیشن نے تیاریوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ حکومت پہلے ہی تلنگانہ میں مدّت پوری کر چکی 117
بلدیات کے لیے انتخابات کرانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ الیکشن کمیشن نے یکم جنوری کو مسودہ ووٹر فہرست جاری کی، جبکہ 10 جنوری کو حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔ اس کے بعد 11 جنوری کو انتخابی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں۔تاہم اگر سنکرانتی تہوار اور تعطیلات کے سبب تاخیر ہوئی تو نوٹیفکیشن 20 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔