the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سینئر ترین لیڈر ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی بدھ کو مسز یادو نے یہاں اتر پردیش بی جے پی یونٹ کے صدر سوتنتر دیو سنگھ اور ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اس کے بعد انہوں نے پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔
بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مسز یادو نے کہا’’میں ہمیشہ وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر



رہی ہوں۔ میری سوچ میں ملک سب سے پہلے ہے۔ اب میں قوم کی ارادھنا کے لیے نکلی ہوں۔ میں بی جے پی کی دیگر تمام اسکیموں سے متاثر ہوئی ہوں جن میں سوچھ بھارت مشن، خواتین کے لیے سوالمبن جیون شامل ہیں۔ میں بی جے پی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے پارٹی کا حصہ بننے کا موقع دیا۔
اس موقع پر اتر پردیش بی جے پی صدر نے مسز یادو کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے دور حکومت میں غنڈہ گردی کو اتنی اہمیت دی گئی کہ ریاست میں کوئی بیٹی محفوظ نہیں رہی۔ مسز یادو نے شروع سے ہی محسوس کیا کہ مسٹر آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں اچھی حکمرانی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.