: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے بانی اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادوکا پیر کی صبح گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا مسٹر یادو کی آخری رسومات منگل کو سیفئی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی ان کی عمر 82 برس تھی میدانتا اسپتال نے بتایا کہ مسٹر یادو کا طویل
علالت کے بعد آج صبح 08:16 پر انتقال ہوگیا وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اسپتال میں داخل تھے ان کے کئی اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے مسٹر یادو کے بیٹے اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ٹوئٹر پر مسٹر ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میرے قابل احترام والد اور سب کے نیتاجی نہیں رہے۔