: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سہارنپور:08اپریل(یواین آئی) کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے آج ایک بار پھر دہرایا ہے کہ زرعی قوانین کی واپسی تک اس کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اگر مکمل لاک ڈاون لگایا گیاجاتا ہے تب بھی کسان دہلی سرحدکو نہیں چھوڑیں گے۔
کسان اب پوری طرح سے قانون کے سلسلے میں آر پار
لڑائی کے موڈ میں ہیں شہید بگھت سنگھ کے بھتیجے کرنجیت سنگھ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے آئے راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ کسانوں کی تحریک اب گاوں گاوں پھیل گئی ہے۔
کسان تحریک کی حمایت میں بی جے پی لیڈر پریوندا تومر کے پارٹی سے استعفی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ لوگ اب سمجھ رہے ہیں کہ نظم ونسق کسانوں کے خلاف ہے۔