the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ہیگ/6نومبر(ایجنسی) نیدر لینڈز میں 144 ترک مساجد کی نمایندہ تنظیم نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر سے اسلام مخالف ڈچ سیاست دان Geert Wilders گیرٹ وائیلڈرس کا اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان پر اسلام مخالف منافرت پھیلانے کا الزام ہے۔

ترک اسلامی ثقافتی فیڈریشن نے ٹویٹر کے نام ایک خط لکھا ہے اور اس میں مسٹر گیرٹ وائیلڈر کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ وہ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مسلسل ایسے پیغامات ، تصاویر اور دوسرامواد جاری کررہے ہیں جس سے منافرت پھیل رہی ہے اور اس طرح وہ ٹویٹر کے صارفین کے لیے رہ نما اصولوں اور



قواعد وضوابط کی بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔


اس نے کہا ہے کہ مسٹر گیرٹ کے نفرت انگیز پیغامات ٹویٹر کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پھیل رہے ہیں۔اگر ٹویٹر نے اس درخواست کے اکیس روز کے اندر ڈچ انتہا پسند رکن کے خلاف کارروائی نہ کی تو پھر ترک فیڈریشن از خود کارروائی کرے گی۔

اس فیڈریشن کے وکیل اعجدر کوس نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی درخواست پر کچھ بھی نہیں ہوتا تو پھر ہم از خود قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے رجوع تو آخری حربہ ہوتا ہے لیکن ہمیں عدالت بھی جانا پڑا تو ہم ضرور جائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.