the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،11 اگست (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی کے 2024 تک ملک کے قریب سبھی 19 کروڑ گھروں تک ’نل سے جل‘دینے کے ہدف کوحاصل کرنے کےلئے حکومت مشن موڈ پر کام کررہی ہے اور اب تک چار کروڑ 94 لاکھ 63 ہزار سے زیادہ گھروں کو منصوبے سے جوڑا جاچکا ہے۔
مسٹر مودی نے پچھلے 15 سال اگست کو لال قلعہ سے ملک کے ہر گھر کو نل سے پینے کا پانی مہیا کرانے کا اعلان کیا تھا۔حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں 18 کروڑ 93 لاکھ 30 ہزار 879 گھروں میں سے اب تک چار کروڑ 94 لاکھ 63 ہزار 297 گھروں کو اس منصوبے سے جوڑا گیا ہے جس میں 66 لاکھ 21 ہزار 821 گھروں تک نل سے پانی پہنچانے کے سلسلے میں گجرات پہلے مقام پر رہا جبکہ 53لاکھ 88 ہزار 428 گھروں تک یہ سہولت دینے کے معاملے میں مہاراشٹر دوسرے مقام پر ہے۔سبھی ریاستوں میں گھروں کی تعداد الگ الگ ہے اور فیصد کے حساب سے پنجاب ،ہریانہ اور ہماچل پردیش سب سے آگے



ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس کام کے لئے پیسے کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور کوویڈ -19 کی وجہ سے بے روزگار ہوئے باصلاحیت اور لا صلاحیت مزدوروں کو اس منصوبے کے تحت دیہی علاقوں میں روزگار مہیا کرایا جائےگا۔منصوبے سے جہاں دیہی علاقوں میں لوگوں کو روزگار ملے گا اور ان کے مسئلے حل ہوں گے وہیں پینے کا پانی بھی گاؤں کے لوگوں کو مل سکے گا۔
منصوبے سے جڑے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ مسٹر مودی کے اعلان کے بعد سے ہی اس سمت میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔’جل جیون مشن‘ کے اعلان کے بعد 25 دسمبر تک اس سلسلے میں کام پر عمل درآمدگی کے سلسلے ہدایات جاری کی گئیں۔منصوبے کا فائدہ پانےسے محروم نہیں رہے اس کےلئے اسے سنٹرلائزڈ کرکے گرام سطح پر آبی کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی جس میں 50 فیصد خواتین اراکین کو جگہ دی گئی۔مشن کو پورا کرنے میں کورئی کمی نہیں رہے اس کے لئے گاؤں کی سطح پر گرام کام منصوبہ بنایا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.