the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اچھی بات یہ رہی کہ کورونا وبا میں مبتلا مریضوں میں پہلی بار 20 ہزار سے زیادہ افراد اس انفیکشن سے پاک ہوئے لیکن اسی عرصے میں 20903 نئے معاملے رپورٹ ہوئےجس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20032 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں، جو ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ تعداد ہے، جنہیں ملاکر 379892 افراد صحتمند ہوگئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں



میں سے بیشتر کا تعلق مہاراشٹر، تمل ناڈو اور دہلی سے ہے۔ مہاراشٹرا میں 8018 افراد، تمل ناڈو میں 3095 مریض اور دہلی میں 3015 مریض انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد ملک کے حصوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔
ملک میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 20903 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 625544 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 379 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 18213 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 227439 فعال کیس ہیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.