the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 18 اکتوبر (یو این آئی) کسانوں کی طرف سے ریل روکو تحریک کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں 200سے زیادہ ٹرینیں متاثر ہوئی جن میں تقریباً 40 گاڑیوں کو منسوخ کرنا پڑا۔
ریلوے بورڈ کے سرکاری ذرائع کے مطابق دو سو سے زیادہ گاڑیوں کے چلنے پر کسانوں کی تحریک کے سبب اثر پڑا ہے۔ تقریباً 40 گاڑیوں کو رد کرنا پڑا۔ تمام گاڑیوں کو جزوی طور پر رد کیا گیا اور کچھ کو تبدیل شدہ راستوں پر چلایا گیا۔ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے تک صورتحال معمول پر آ پائی۔
شمالی ریلوے کے چیف پبلک



ریلیشن افسر دیپک کمار نے بتایا کہ تقریبا 150 مقامات پر تحریک کے سبب ریل ٹریفک متاثر ہوا۔ سب سے زیادہ 23 ٹرینیں دلی ڈویژن میں، 19 گاڑیاں فیروز پور ڈویژن میں، 16 گاڑیاں مراد آباد ڈویژن میں اور 12 ٹرینیں انبالہ ڈویژن میں متاثر ہوئیں۔ ان میں دلی اور کالکا اور دہلی اور امرتسر کے درمیان چلنے والی دونوں جانب کی شتابدی ایکسپریس گاڑیاں اور دہلی سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کو جانے والی وندے بھارت ایکسپریس بھی شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق غازی آباد کے مودی نگر میں کسانوں نے ایک مال گاڑی روک کر مظاہرہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.