the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
کلکتہ 19جنوری(یواین آئی)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کو مائونوازوں سے زیادہ خطرناک اورسماج اور معاشرہ کےلئے زہریلا سانپ قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی بی جے پی کو مسترد کردیں ۔
پرولیا میں عوامی جلسے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی مائونوازوں سے زیادہ خطرناک ہے اور زہریلا سانپ ہے جو اپنے کو ختم کرنےسے قبل راستے میں آنے سے قبل تمام چیزوں کو نقصان پہنچائے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ پرولیا ریاست کے ان ضلع میں سے ایک ہے جہاں بنگالی زبان کی تحریک شروع ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پرولیا کے عوام کبھی بھی بیرونی طاقتوں کو قبول نہیں کریں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگالی تہذیب و تمدن اور کلچر کوختم کردینے کے فراق میں ہے۔
خیال



رہے کہ ایک دن قبل ہی ممتا بنرجی نے نندی گرام سے اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔یہاں سے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والی شوبھندو ادھیکاری ممبر اسمبلی تھے۔جنہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے سے قبل استعفیٰ دیدیا تھا۔ممتا بنرجی نے بی جے پی کی تنقید کرتےہوئے کہا کہ اسٹیج پر آکر دیکھ لیں کہ ہمارے جلسوں میں عوام آتے ہیں یا نہیں ۔
بی جے پی لیڈر تتاگت رائے کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ایک نوجوان اداکارہ سیوونی گھوش کو زبان بند کرنے کی دھمکی دی ہے ۔بی جے پی دہلی اور یوپی میں یہی کام کرتی ہے۔لیکن یہ بنگال ہے اگر وہ بنگال میں ہماری ثقافتی شخصیات کو دھمکی دینے کی کوشش کریں گے تو ہم ان پر منہ پر تالا لگادیں گے اور ان کے ہونٹ کو سی دیں گے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.