انگلینڈ، 4 اگسٹ (ذرائع) اوول ٹیسٹ کے آخری روز محمد سراج کے جادوئی اسپیل کی بنیاد پر بھارت نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں 6 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی 2-2 سے برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ٹیم انڈیا پہلی بار غیر ملکی سرزمین پر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سیریز میں بھارت کی جیت کے ہیرو محمد سراج تھے جو سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔
انگلینڈ
کو آخری دن صرف 35 رنز درکار تھے اور بھارت کو چار وکٹیں لینے تھے۔ بہت سے لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ ہندوستانی ٹیم اس مقام سے میچ جیت جائے گی لیکن محمد سراج کچھ اور سوچ کر آئے تھے اور انہوں نے وہ کردیکھایا جو کرکٹ کے شائقین برسوں یاد رکھیں گے۔ سراج نے چار میں سے تین وکٹیں لے کر ہندوستان کو چھ رنز سے معجزاتی فتح دلائی اور سیریز میں ایک ٹائی ہوا۔ میچ کے آخری دن کی صبح اپنے فون پر 'بیلیو' ایموجی وال پیپر لگانے والے سراج نے 30.1 اوور میں 104 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔