ذرائع:
سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں بس حادثے میں شہید ہونے والوں کے بارے میں تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر سکریٹری محمد صفی اللہ کے توہین آمیز ریمارکس کے بعد حکومت نے فوری طور پر ان کا تبادلہ کر دیا۔ صفی اللہ نے حادثے کے متاثرین کے بارے میں حج ہاؤس میں کہا تھا کہ ’’کیا وہ سعودی
عرب جلے ہوئے لاشیں دیکھنے جا رہے ہیں؟‘‘ ان کے اس بیان پر شدید احتجاج ہوا، اور بی آر ایس رہنماؤں سمیت دیگر نے مذمت کی۔ حکومت نے صفی اللہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر انہیں ٹی جی جینکو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔ حکومتی بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کے بیانات نہ صرف متاثرہ خاندانوں کی دل آزاری کرتے ہیں بلکہ ریاستی اداروں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔